30 ستمبر 2013 - 20:30
ایران و افغانستان، دوستانہ تعلقات اور قریبی تعاون

افغانستان کے وزیر خارجہ نے ایران و افغانستان کے دوستانہ تعلقات اور قریبی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی افواج کے انخلا کے بعد ایران، افغانستان کی مدد کرنے کے لئے اہم رول ادا کرسکتا ہے۔

ابنا: افغانستان کے وزیر خارجہ زلمی رسول نے ارنا سے فت میں ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کو تعمیری اور مثبت قرار دیا۔ انہوں نے ایران اور افغانستان کے دوستانہ اور قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات اور قریبی تعاون کے حامل ہیں۔ زلمی رسول نے دوہزار چودہ میں بیرونی افواج کے انخلا کے بعد ایران کے تعاون کے تعلق سے کہا کہ یہ تعاون بدستور جاری رہے گا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے سکیورٹی تعاون اور افغانستان کے استحکام پر اس کے اثرات کے بارے میں کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں ایران افغانستان کا تعاون ہمیشہ موثر رہا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

.......

/169